
برمنگھم: پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کے بعد ستر سالہ تاریخ میں چالیس سال فوج نے حکومت کی ہے اسی دوران ملک دو لخت بھی ہوا پرویز مشرف کے دور میں ملک کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا گیا سیاستدانوں نے بھی ملک میں کرپشن کی ہر سرکاری محکمے ، ادارے اور عدالتوں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گی سیاست میں گلو بٹ تیار کیے جمہوریت کی بجائے سیاسی امریت کو فروغ دیا گیا پہلی مرتبہ کسی کو کرپشن پر سزا دی گی اور ابھی ایک لمبی فہرست ہے کہ جن کی تحقیقات ہونی ہے اصل کام اب شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا میاں نواز شریف کے بعد عدالتوں اور احتساب کے ادارئے پانامہ کی بقیہ فہرست این، آر، آو میں آنے والے نام ملک میں صفائی کرنے کے لیے لازمی ہے کہ ایک صاف اور شفاف قیادت اقتدار میں آئے ہر ادارہ اپنے حدود میں رہ کر کام کرہے عدالتوں اور ججزز کو تحفظ مہیا کیا جائے کہ وہ کسی ڈر اور خوف کے بغیر ملک اور قوم دشمن عناصر کو سزا دے سکیں ۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ پاکستان کو ایسی قیادت اور حکمرانوں کی ضرورت ہے جو امریکہ کی طرف نہ دیکھیں امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے اندرونی حالات میں مداخلت کی ہے ہمیشہ امریت کی حمایت کی ہے اور ایسے سیاستدانوں کی حمایت کی ہے جو کرپشن میں ملوث ہیں پاکستان کو قائد اعظم کی سوچ اور خواب کے مطابق ایک اسلامی ریاست بنانا ہے ایسے لوگوں کے ساتھ تعاون کرنے ضرورت ہے جن کا کسی بھی کرپشن اور لوٹ مار میں کوئی نام نہیں ہے دولت اور کاروبار بیرون ملک نہیں ہے۔