
سٹوک آن ٹرینٹ:پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یوتھ ونگ سٹوک آن ٹرینٹ کے صدر راجہ زاہد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جرأت مند قائد میاں نواز شریف نے وطن واپس آ کر مفروضے قائم کرنے اور لیگی قیادت کا راستہ روکنے والوں کو بھرپور جواب دیا ہے ۔ ملک کی باشعور عوام پہلے سے زیادہ مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ ہو چکی ہے ۔ مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے اور انتخابات کو ہائی جیک کرنے کے تمام حربے ناکام ہو چکے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی ہو گی اور جیت انشااللہ مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی ۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان پہلے سے زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشااللہ اسی جذبے کے تحت جماعت کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے کارکنان نے قائد کے استقبال کے لیے قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں لاہور پہنچ کر ثابت کیا کہ وہ کسی رکاوٹ کو راستے میں نہی آنے دینگے ۔ کشمیری شیروں نے اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہو کر زبردست پیغام دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یوتھ ونگ سٹوک آن ٹرینٹ کے صدر راجہ زاہد نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،قائد چڑہوئی راجہ ریاست خان کی قیادت میںمتحد اور قائدین کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ۔ انشااللہ 25جولائی کو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی اور تمام مخالفین کے خواب چکنا چور ہوں گے ۔