
نوٹنگھم:سینئررہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوکے راجہ فاروق اختر نے کہا دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد مودی جس نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کروایا اور اب کشمیری عوام پر ظلم کروا رہا ہے مودی کا دورہ برطانیہ پر تمام کشمیری برطانیہ بھر سے آج لندن میں مودی کے خلاف اگھٹے ہو کر مظاہرہ کریں گے اس میں کوہی ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ تمام سیاسی پارٹیوں کے ورکر شرکت کر رہے ہیں صرف اور صرف کشمیری ہونے کی حیثیت سے مودی مسلمانوں اور کشمیری قوم کا مجرم ہے جس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوے ہیں جس کی اصلیت دنیا کے سامنے لانے کے لیے کشمیریوں کی بڑی تعداد آج کے مظاہرے میں شرکت کرے گی جس سے مودی کا اصل چہرہ دنیا میں بے نقاب ہو گا ۔