
بر سٹل:بھارتی وزیراعظم مودی دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کرنے برطانیہ آ رہا ہے اس حوالے سے برمنگھم کی سیاسی اور سماجی خواتین نے ایک میٹنگ کی جس میں برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک مظاہرہ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا۔کشمیری بوڑھے بچے اور خواتین پر بھارتی افواج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں حالات دن بدن کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں میتوں کی بے حرمتی ہو رہی ہے آخر کب تک کشمیری عوام اس ظلم و ستم کا نشانہ بنتے رہیں گے۔ہمیں کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بن کر ان کا ساتھ دینا ہو گا۔ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں۔اس میٹنگ کا اہتمام صائمہ ہارون نے کیا جس میں تحریک کشمیر کی جنرل سیکرٹری محترمہ شمیم شال رفعت مغل تحریک انصاف شیلا امبرین خان مسلم لیگی راہنما محترمہ بلقیس صابر راجہ پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدر اور دیگر نے خطاب کیا۔تمام خواتین نے عہد کیا کہ وہ لندن میں اس مظاہرے میں شرکت کریں گی۔